سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھائی جائے گی

0
38

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے۔

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے میوزک اور آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کی تیاری کرلی ہائی اسکولز میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز لارہے ہیں ساڑھے سات سو میوزک اور اتنے ہی آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کےلئے اشتہار دے رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ موسیقی کی تعلیم سے بچوں میں گانے کا ٹیلنٹ سامنے آسکے گا۔ رواں سال اساتذہ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

واجھ رہے کہ سندھ کے سرکاری کالجز میں طالبات کو موٹرسائیکل بھی چلانا سکھائی جائے گی قبل ازیں محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز سے موٹرسائیکل چلانے کی خواہشمند طالبات کی فہرست مانگی تھی-

میٹرک کے پیپرز لیک کرنے کا الزام ،11 افراد گرفتار

محکمہ کالجز سندھ کے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سندھ ویمن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کالجز میں طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ دی جائے گی سندھ ویمن ڈیولپمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستان کے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے، یہاں شرح خواندگی بنگلہ دیش سے کم ہے جو لمحہ فکریہ ہے، 9 ہزار ارب روپے کا خرچہ ہے لیکن لوگ ٹیکس نہیں دیتے، سیاستدانوں اور تاجروں کو بھی اپنا تھوڑا حصہ ڈالنا چاہیے۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی

Leave a reply