پاکستان کے پہلے فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ ، کھلاڑیوں کی مشکلات حل ہوگئیں

0
43

لاہور : پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں‌کے فٹنس مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر پاکستان کوچنگ سنٹر میں بنایا جائے گا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور میں بنائے جانے والے فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں کرکٹ ہاکی اور فٹبال سمیت تمام کھیلوں کے لئے ٹیسٹ کرائے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر لاہور نصراللہ رانا کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں عام عوام کو بھی رسائی دی جائے گی، ہماری کوشش ہے قومی ٹیموں میں فزیکل فٹنس کے مسائل کو ختم کریں۔

ذرائع کے مطابق فزیکل فٹنس سنٹر بنانے پر پچاس لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، نصراللہ رانا نے بتایا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ بھی مشینری فراہم کرئے گا۔یا درہےکہ پاکستان میں تمام کھلیوں کے وابستہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل بہت زیادہ رہتے ہیں‌. جس کی وجہ سے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں‌ہوتے

Leave a reply