عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگز نے کامیابی حاصل کی ہے لہذا عالیہ اس پر ہیں کافی خوش. اس فلم کے بعد اب ان کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہے عالیہ اس فلم کی تشہیر کے لئے کافی مصروف ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اقربا پروری کی بحث اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ اقربا پروری اور ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا کہ میں ناقدین کا منہ صرف اپنے کام سے ہی بند کر سکتی ہوں،اس لئے ایسی باتوں کا نہ برا مانیں اور نہ ہی جواب دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسی باتیں بری لگتی ہیں لیکن میں اپنا کام بہت محنت سے کررہی ہوں اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ ”اگر تم مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے مت دیکھو” .

عالیہ بھٹ کے اس بیان کے بعد تو انکو بری طرح سے ٹرول کیا جا رہا ہے ان کے مداح ہیں کافی ناراض اس لئے ان کے آنے والی فلم براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. عالیہ بھٹ نے بے شک یہ بات اپنے لئے کہی تھی لیکن براہمسٹرا کی پوری ٹیم کو اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے کیونکہ وہ بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے کافی پریشان ہو گئے ہیں انہیں ڈر ہے کہ یہ فلم بھی لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کی طرح فلاپ نہ ہوجائے. فلم کی تشہیر اور ریلیز دونوں سر پہ ہیں اب پوری فلم کی ٹیم سر جوڑ بیٹھی ہے کہ عالیہ کے دئیے اس بیان سے فلم کو کس طرح سے الگ کیا جائے اسلئے تو بگ بی امیتابھ بچن نے بھی بچتے بچاتے ڈھکے چھپے لفظوں میں گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیاتھا.

Shares: