پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک کی ملاقات ہوئی ہے
چودھری وجاہت حسین اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں نے راجن پور اور تونسہ جاکر خود متاثرین سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پنجاب حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں۔
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔ کور کمانڈر ملتان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک فوج کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پولیس، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔پنجاب حکومت کی امدادی ٹیمیں بھی ہر متاثرہ شخص تک پہنچ رہی ہیں۔ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ سیلاب جیسے قومی ایشو پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی۔انسانی زندگیوں پر سیاسی دکانداری چمکانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے ان لوگوں کے دل میں اللہ تعالٰی کا خوف ہے نا دکھی انسانیت کا درد۔پرویز خٹک نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد پر چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے چیف سیکرٹری کامران افضل کوآج ہی متاثرہ علاقوں جانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کامران افضل متاثرین کی بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے،تمام ادارے یکسو ہوکر متاثرین کی مدد کریں۔ کوہ سلیمان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں غیر معمولی پانی آیا۔ موجودہ صورتحال میں پنجاب حکومت اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی
سیلاب وبارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد بڑھانے کا فیصلہ
سیلاب وبارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امدا د میں اضافے کی منظوری دے دی اور کہا کہ گھروں،فصلوں اورمال مویشی کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ امدادی کیمپوں میں لو گوں کو بروقت کھانا پہنچایا جائے۔ امدادی کیمپوں میں موجود افراد کیلئے خشک راشن اورفوڈ ہیمپرزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کے لئے چارے کا وافرانتظام کرے۔ متاثرین کو امدادی کیمپوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔