باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی حکومت اس قدر گر سکتی ہے اندازہ نہیں تھا، ایک کارکن کو بغیر وجہ کے گرفتار کرنا کمزوری اور پستی کی علامت ہے۔ یہ لوگ سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں۔۔۔۔

حنا پرویز بٹ نے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی ٹویٹ کو کوٹ کیا ہے، عظمی بخاری اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ابھی میری طاہر مغل کی بیوی سے بات ہوئی ہے، طاہر کو رات دو بجے اسکے گھر سے اٹھایا گیا ہے،اور میرا خدشہ یہ ہے کہ اور بھی بہت سے کارکنان کو اٹھایا گیا ہوگا،لیکن کہیں کوئی خبر اور اطلاع نہیں،ڈاکو ڈوگر راج اسطرح سکور سیٹل کرنا ہے؟؟تو ٹھیک ہے،وکلا کی ٹیم بھیج دی ہے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، طاہر مغل کو گزشتہ شب گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، طاہر مغل عظمیٰ بخاری کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، طاہر مغل ن لیگ کا جیالا ہے جو ہرریلی، جلسے میں پہنچتا ہے، طاہر مغل کی گرفتاری پر ن لیگ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ نے صرف طاہر مغل کے لئے آواز اٹھائی ہے

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنچاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل شروع
طاہر مغل کو لاہور پولیس نے رات دو بجے گرفتار کرلیا۔ایک عام مسلم لیگ ن کے ورکر کو سیاسی انجنیئرنگ کا شکار کر دیا ہے انتقامی سیاست سے ملک کو تباہیوں و بربادیوں میں دھکیل دیا گیا

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ طاہر مغل سیاسی کارکن ہے کوئی ممبر یا پارٹی کے بڑے عہدے پر فائز بھی نہیں پرویز الہی نے گرفتار کرکے عارضی طور پر نیازی اور اپنے دل کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے جو نہایت قابل مزمت ہے

 

Shares: