عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزامسرورکی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

0
130

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب تحریک انصاف بنائی تو قادیانیوں سے بھی ووٹ مانگے،وفود قادیانیوں کے پاس بھیجے، قادیانیوں کی قیادت نے سرعام کہا کہ عمران خان کی جانب سے وفد آیا اور ووٹ مانگے گئے تا ہم تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تردید نہیں کی گئی

مرزا مسرور جو اسوقت لندن میں احمدی کمیونٹی کے ہیڈ ہیں، انکی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے ،اس ویڈیو میں مرزا مسرور سے جب عمران خان کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب میں مرزا مسرور کا کہنا تھا کہ "جب تحریک انصاف بنی ہے اسوقت میں پاکستان میں تھا اور جماعت احمدیہ پاکستان کا ہیڈ،ناظم اعلیٰ تھا عمران خان نے ایک صاحب کو میرے پاس بھیجا ہم نئی پارٹی بن رہے ہیں ہمیں ووٹ دیں، میں نے کہا کہ آپ انصاف پسند ہیں اللہ آپکو کامیاب کرے، جہاں تک ووٹ کا سوال ہے ہم نہیں دیں گے، تو ہمیں کہا گیا کہ ووٹ دیں ہم اسمبلیوں میں جائیں گے تو پھرآپکے حق کی بات کریں گے”

عمران خان جو پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے تھے اور انکی ہر تقریر میں ریاست مدینہ کا ذکر ہوتا ہے انہوں نے اقتدار کے حصول کی خاطر قادیانیوں سے بھی ووٹ مانگے ہیں مرزا مسرور کی ویڈیو اس امر کا واضح ثبوت ہے، عمران خان یوٹرن لیتے رہے ہیں لیکن مرزا مسرور کے اس بیان پر نہ صرف عمران خان بلکہ پوری تحریک انصاف کی جانب سے کسی قسم کا یوٹرن نہیں لیا گیا بلکہ خاموشی اختیار کی گئی. خاموشی کا مطلب "ہاں” ہی ہوتا ہے .

عمران خان کرسی کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہ ماضی میں جن کو نہیں معلوم تھا وہ اب دیکھ رہے ہیں، عمران خان جو اپنی تقاریر میں "اسلامک ٹچ” بھی دیتے ہیں انکا حقیقی چہرہ اب سب کے سامنے آ چکا ہے. عمران خان جو اقتدار کے لئے قادیانیوں سے ووٹ مانگ سکتے ہیں انکا ہر تقریر کے آغاز میں "ایاک نعبد و ایاک نستعین” پڑھنا کھوکھلا لگتا ہے .عمران خان جو خود داری کا درس دیتے ہیں اور غلامی سے نکلنے کا کہتے ہیں کیا وہ کسی سے ووٹ لے کر اسکے غلامی نہیں کریں گے، جیسا وہ اپنی حکومت میں کر چکے ہیں، اتحادی جماعتوں سے وزارت عظمیٰ کے لئے ووٹ لئے اور پھر ساڑھے تین سال اتحادی جماعتوں کی "غلامی : کرتے رہے

عمران خان کا دوہرا معیار واضح ہو چکا ہے، جس کو ڈاکو کہتے ہیں اسکو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں ، جس کو کہتے ہیں چپڑاسی بھی نہ رکھوں اسکو وزیر داخلہ بناتے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا کہہ کر آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں . احتساب کا کھوکھلا نعرہ لگا کر عثمان بزدار کی کرپشن کا علم ہونے کے باوجود اسکو بچاتے ہیں کیوںکہ بات بنی گالہ تک جاتی ہے

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply