ایشیا کپ 2022 : پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

باغی ٹی وی : میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراونڈ کے باہر اور اندر نظر آئے،ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں،اس کی کمی محسوس نہ ہو،یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکتاہے تو آپ بھی کرسکتےہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شائقین پاک بھارت میچ کا انتظار کرتے ہیں، اسے انجوائے کرتے ہیں، ورلڈ کپ کا میچ گزر چکا اب نیا دن اور نیا میچ ہوگا۔

شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیا ہوا وہ یہ نہیں سوچ رہے، البتہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کی کمی محسوس ہو گی۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان اور ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کو کھیلتا دیکھ بہت لطف آتا ہےکرکٹ کے کھیل کو دلچسپ بنائے رکھنے کیلئے بابر جیسے پلیئرز کا ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن…

Shares: