نوے کی دہائی کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی بھی مایوس ہیں موجودہ دور میں بننے والی بالی وڈ فلموں سے ،انہوں نے نہایت ہی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو کام ہو رہا ہے اسکو شائقین رد کررہے ہیں اور اسکا اندازہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے. ماضی میں بہت اچھا کام ہو رہارتھا لوگ بڑی تعداد میں فلمیں دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کرتے تھے ۔ اب شائقین خوش نہیں ان فلموں سے جو بن رہی ہیں اور ریلیز ہو رہی ہیں عالم یہ ہےکہ شائقین تو تھیٹر کا رخ کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں انکی دلچپسی کیا ہے۔ سنیل شیٹی نے تشویش کیا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں
لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر اسکے مطابق فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ سنیل شیٹی بالی وڈ فلموں کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن حالیہ باکس آفس بزنس سے کافی مایوس ہیں ہر فلم فلاپ ہو رہی ہے بڑے اور چھوٹے ہر قسم کے بجٹ والی فلموں کے پرڈیوسرزپریشان ہیں۔ یاد رہے کہ سنیل شیٹی نے بالی وڈ کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کے رجحان پر احتجاج کیا تھا اور مسلسل کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خواہش رکھتے ہیں کہ ایک بار پھر ماضی کی طرح بالی وڈ کی فلمیں شائقین کا دل جیتیں۔ سنیل شیٹی کہتے ہیں کہ ہمارے دور کے ہر ہیرو کی فلم اچھا بزنس کرتی تھی ٹھیک ہے کچھ فلاپ بھی ہوتی تھیں لیکن مجموعی طور پر فلمیں اچھا بزنس کرتی تھیں.







