اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو کہ عمران خان کو بطور سیاسی لیڈر بہت پسند کرتی ہیں ان کی پالیسیوں کو بہت سراہتی بھی ہیں وہ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں۔ ہر دوسرے لمحے ان کا کوئی نہ کوئی ٹویٹ آتا ہے اور عموما وہ عمران خان کے حق اور اپوزیشن کے خلاف ٹویٹس کرتی ہیں اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ سیلاب کی آفت میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ” کاش پورے کا پورا موجودہ نظام بھی دریا برد ہوجائے اور پھر صحیح معنوں میں ایک فلاحی جمہوری نظام تشکیل دیں جہاں جمہور کی حاکمیت ہو کوئی جمہور کے حقوق کی پامالی کا سوچ بھی نہ سکے اور سب برابر کے شہری ہوں جہاں حکومت عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرے اور ہر شہری خوشحال ہو” ۔ اس تنقید بھرے ٹویٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں لکھا ” میرے پیارے پاکستانیو اپنے اہل وطن کی مدد کرنا ہم سب کا
فرض ہے۔ آئیں ان سب کی مدد کریں جو لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں ہر لمحہ”۔ ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں مایوسی کا اظہار کیا لکھا ” اس صدی میں ہم اتنی بری طرح سے آفات سے لڑنے کے لئیے ناکام ہونگے میں سوچ نہیں سکتی تھی۔جب کہ ہم نے باقائدہ طور NDMA بنا رکھا ہے تو پھر کس چیز کا انتظار تھا؟جب سب ڈوب جائیگا تب؟؟ ہم کوئی بھی مستقبل کا پلان کیوں نہیں بنا پاتے؟؟؟۔آ کیوں آج تک ڈیم نہں بنا پائے ملک کی خاطر۔