اسلام آباد:جاپان نے پاکستان کو سیلابی صورتحال پر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر نے سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے افسوس کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان کو امداد فراہم کرے گا۔
جاپانی سفارت خانے نے کہا کہ جائیکا کے ذریعہ پاکستان کو ٹینٹس اور پلاسٹک شیٹس فراہم کی جائیں گی۔سفارت خانے نے مزید کہا کہ امدادی سامان کا پہلا جہاز 30 اگست کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے گا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست پرجہانگیرترین کاسیلاب متاثرین کےلیےایک کروڑروپےامداد کا اعلان
وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے، جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کردیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جہانگیرخان ترین مزید امداد کا اعلان بھی کرنے والے ہیں
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ امداد کا اعلان کیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔