آئی ایم ایف کی جانب سےقرض نے ڈالر کے پرکاٹ دئیے

0
48
US-dollars

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹر بینک میں 10 روز سے مہنگا ہوتا ہوا ڈالر کمزور ہوتا دکھائی دیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 92 پیسے سستا ہوکر 220 روپے پرآگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کم ہوکر225 روپے کا ہوگیا۔ پیر کو دن کےاختتام پر انٹربینک میں 1 امریکی ڈالر221 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر اس کی قدر 228 روپےہوگئی تھی۔

منی چینجرز کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اونچ نیچ کو سٹے بازی قرار دیا جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہوا تھا اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہوچکا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا تھا۔ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں کچھ دنوں میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا تھا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کافی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں جیسے خاص کر موبائل فون سمیت مختلف چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں دوسری طرف پٹرول بھی کافی مہنگا ہوجاتا ہے جس سے عوم کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تاہم اب خیال کیا جارہا ہے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد چیزیں سستی ہوجائیں گی.

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی گئی تھی. عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی تھی.
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

Comments are closed.