مزید دیکھیں

مقبول

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو میں ایک بیان کے دوران پیوٹن نے عندیہ...

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی...

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت متاثرہ خاندان کو25ہزار روپےدیئےجائیں گے:چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت متاثرہ خاندان کو25ہزار روپےدیئےجائیں گے:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین خاندانوں کو 25 ہزارروپے ادا کیئے جائیں گے ،

چیئرمین این ڈی ایم اے نےکہا کہ بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب او ربارشوں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا،جموں وکشمیر اور گلگت بلتستا ن میں بھی صورتحال سنگین ہے،ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا،

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو رواں سال 4ہیٹ ویوز کا سامنا رہا، رواں سال بارشیں بھی قبل از وقت شروع ہوئیں ،

چیئرمین این ڈی ایم اے اخترنواز نےکہا کہ سیلاب سے 10لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ، این ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کررہےہیں، اخترنواز نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال گرمی وقت سے پہلے شروع ہوئی ،چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہاکہ پاکستان میں رواں سال بہار کا موسم نہیں آیا،

چیئرمین این ڈی ایم اے اخترنواز نے کہا کہ سیلاب سے 20لاکھ ایکڑزمین اور 3کروڑسےزائدافراد متاثر ہوئے