سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انترویو میں کہا ہے کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کو شرمیلا ٹیگیور کا بیٹا ہونے کی وجہ سے بہت باتیں سننے کو ملیں. سیف علی خان نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ میں شرمیلا کی وجہ سے انڈسٹری میں آیا ہوں انہی کی وجہ سے ہی مجھے کام مل رہا ہے. مجھے اقربا پروری کا حامل اداکار کہا جاتا تھا. میرے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جاتی تھیں، کہا جاتا تھا کہ میں بہت زیادہ شراب پیتا ہوں اور سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بھی شراب پی کر سویا رہتا ہوں میں کام کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہوں. ایسے الزامات نے میرے کیرئیر کو بڑا دھچکا لگایا اور ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے کام ملنا بند ہو گیا پرڈیوسرز مجھ سے دور بھاگنے لگے، ان کو لگتا تھا کہ اگر یہ شراب
پی کر سویا رہا تو کام کیسے مکمل ہو گا . سیف علی خان نے کہا کہ میرے بارے میں اس قسم کے الزامات نے مجھے بہت ڈیمیج کیا لیکن کچھ بھی نہ بولا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے ہاتھ سے بڑی بڑی فلموں کی آفر گئی ، کاجول کی پہلی فلم بے خودی مجھے ملی لیکن اس فلم کے پرڈیوسر کے بھی کان بھرے گئے اور مجھ سے یہ فلم چھن گئی. اس طرح سے میرا کیرئیر خراب کرنے کی کوشش کی گئی.حالانکہ یہ خبریں پرانی ہو چکی ہیں لیکن میرا ان پہ دل دکھی آج بھی ہے اسلئے بات کررہا ہوں.