افغانستان:ہرات کی جامع مسجد میں نمازجمعہ سےپہلےبم دھماکہ:امام مسجد مجیب الرحمان انصاری جاں بحق

0
36

کابل:افغانستان:ہرات کی جامع مسجد میں نمازجمعہ سےپہلےبم دھماکہ:امام مسجد مجیب الرحمان انصاری جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جمعہ کی نماز سے قبل ہرات کے مسجد میں بم دھماکے سے امام مسجد مجیب الرحمان انصاری جاں بحق ہوگئے۔

 

غیر ملکی خبرایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیرات کی مسجد غزہرگاہ میں دھماکا جمعہ کی نماز سے قبل ہوا۔

سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تاہم جانی نقصان کے حتمی اعدادو شمار سامنے نہیں آسکے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دھماکے کے بعد مسجد میں نمازیوں کی لاشیں کمپاؤنڈ میں بکھری دکھائی دے رہی تھیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مددکےلیے میدان میں آگئیں‌

مجیب الرحمان انصاری کا شمار طالبان نواز مذہبی رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ اپنی شعلہ بیان تقریروں کی وجہ سے شہہ سرخیوں میں رہے ہیں۔

 

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مجیب الرحمان انصاری کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مہنگائی بنگلہ دیش پہنچ گئی:مہنگائی کےخلاف عوام احتجاج کرتےہوئےسڑکوں پرنکل آئی

یاد رہے کہ اس سال اپریل میں شمالی افغانستان میں چار دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک دھماکہ جمعرات کو مزارِ شریف میں ایک شیعہ مسجد کے اندر ہوا جس میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 87 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a reply