بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اور خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے پہلا چانس اپنی فلم میں دیا، اس کے بعد مجھے جان ابراہیم اور رتیش دیشن مکھ ،نورا فتحی کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے. میرا سفر ابھی شروع ہوا ہے مجھے ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے. میری خواہش ہے کہ میں بہت آگے تک جائوں اور ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھتا رہے. شہناز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کترینہ کترینہ ہے میں میں ہوں، میںکترینہ کیف کو بہت پسند کرتی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے شہناز گل کے نام سے جانیں اور پہچانیں .مجھے خود کی شناخت بنانی ہے اور اسکے لیے میں بہت زیادہ محنت کررہی ہوں. میںبناوٹی نہیں ہوں نہ
مجھے ایسا بننا ہے مجھے نیچرل رہنا پسند ہے اسی لئے جو میں ہوں وہی دوسروں کو دکھاتی ہوں وہی بولتی ہوں. شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ کب کس کی قسمت بدل جائے اور وہ کہاں سے کہاں پہنچ جائے کسی کو نہیں پتہ اسلئے کبھی کسی کو جج نہیں کرناچاہیے کیا پتہ کل وہ کسی ایسی جگہ پہنچ جائے کہ آپ نے جو بولا وہ بیک فائر ہو جائے. شہناز گل نے کہا کہ انسان کبھی بھی کسی حال میں خوش نہیں ہوتا اسکے پاس جتنا بھی آجائے اسکو مزید کی خواہش ہوتی ہے. میں اپنی موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں لیکن مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے کام کرنا ہے.ایک سوال کے جواب میں شہناز نے کہا کہ مجھے راجکمار رائو کے ساتھ کام کرنا ہے.