مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو اگر اسلام آباد کی طرف آنا آتا ہے تو ہمیں روکنا بھی آتا ہے، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے تو کینٹینر بھی دیں گے اور پانی بھی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالہ سے مشاورت کی گئی

مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کے لئے متحرک ہو گئے، جے یو آئی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام یو این او کی قراردادوں کی کھلی توہین قراردیا گیا،

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں دھرنے کے حوالہ سے تاریخ پر مشاورت کی گئی ، باغی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اکتوبر میں اسلام آباد میں دھرنا دینا چاہتے ہیں.،

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

Comments are closed.