ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل سید آصف حسین کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب رینجرز نے سیلاب ذدگان کے لئے فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔ جہاں نہ صرف مریضوں کا چیک اپ مفت کیا جا رہا ہے بلکہ ادویات بھی بلا قیمت فراہم کی جا رہی ہیں۔
فری میڈیکل کیمپس کا قیام صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں عمل میں لایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر پاکستان رینجرز (پنجاب) نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کیے ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی غذائی ضروریات کی تکمیل کے لیے اشیائے خوردونوش، ادویات اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا جمع کر کے انہیں اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں تک پہنچایا جا سکے۔
اس حوالے سے ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پنجاب رینجرز سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔