بہاولپور:عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بہاولپورجلسے میں عمران خان نے اپنے ایک ساتھی رہنما کو منہ سے بدبوآنے پراپنے قریب سے اٹھ جانے کی درخواست کی
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ عمران خان نے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک سے کہا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے،جس کے بعد فاروق اعظم ملک وہاں سے اٹھ کرچلے گئے
یہ ھمارے شہر بہاولپور کا پی ٹی آئی ایم این اے ملک فاروق آعظم ھے،جو کامیاب ھونے کے بعد آج نظر آیا ھے۔اس کو عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ سے اٹھوادیا۔ pic.twitter.com/TamRUZ42Jl
— صحرانورد (@Aadiiroy2) September 3, 2022
اس حوالے سےوائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا جارہا ہےکہ یہ ھمارے شہر بہاولپور کا پی ٹی آئی ایم این اے ملک فاروق آعظم ھے،جو کامیاب ھونے کے بعد آج نظر آیا ھے۔اس کو عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ سے اٹھوادیا۔
اس ٹویٹ کے بعد مزید کہا گیا ہے کہ فاروق اعظم ملک اس معاملے کے بعد وہاں سے چلے گئے اورپھر جلسے میں نہیں آئے ،
یاد رہے کہ عمران خان کے حوالے سے پھیلائے جانے والے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا ، اگر کچھ ایسا معاملہ تھا بھی تو اس کو خاموشی سے حل کرتے اس طرح بھرے مجمے میں کسی کواس وجہ سے دورجانے کا کہہ دینا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے یہ توہین کے زمرے میں آتی ہے