سید شفاعت حکومت اور اپوزیشن کے رویے سے پریشان

0
37

اداکار سید شفاعت جنہوں‌نے ابتدائی طور پر جو شہرت حاصل کی وہ سوشل میڈیا سے ہی کی. ان کی پہچان مختلف سیاستدانوں کی ممکری بنی. لیکن شفاعت سوشل میڈیا پر نہایت ہی سنجیدہ ٹویٹس کرتے ہیں اور بالکل بھی ایسا تاثر نہیں دیتے کہ جس سے لگے کہ یہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں یا کامیڈین ہیں. سید شفاعت نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں جو مخیر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومتی اکائونٹس اور سیاسی جماعتوں کے زریعے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں. ان کا جذبہ یقینا قابل تحسین ہے. لیکن میں دیکھ رہا ہوں ہم اس یگانگت اور اکٹھ سے محروم ہیں جو اکٹھ اور یگانگت ہم نے

2005 اور 2010 کے مشکل وقت میں دیکھی تھی. اس وقت شہباز شریف عمران خان کو اور عمران خان شہباز شریف کو لتاڑ رہے ہیں. دوسری طرف بلاول کو دیکھیں تو وہ ملک کی اپوزیشن کو انٹرنیشنل لیول پر جا کرلتاڑ‌رہے ہیں. یہی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ملک میں وہ اتحاد دیکھنے کو نہیں مل رہا جو ہونا چاہیے. یاد رہے کہ سید شفاعت سیاسی معاملات ہوں یا ملکی معاملات ان پر سنجیدگی سے رائے دیتے ہیں اور ان کے ٹویٹس کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے.

Leave a reply