نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر سیریس کردار پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ مجھے آج تک زیادہ تر سیریس کرداروں میں ہی میرے پرستاروں نے دیکھا ہے. صاحبہ نے کہا کہ ہم جس دور میں کام کررہے تھے وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا بہت خوبصورت دور تھا پھر اس پر زوال آگیا اور میں ایک بار پھر پاکستان فلم انڈسٹری کو اوپر جاتا دیکھ رہی ہوں . مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے گی . آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ان پر بہت محنت

کی جا رہی ہے شائقین شوق سے دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ بھی کررہے ہیں. سرمایہ کار سرمایہ کاری بھی کررہا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی.صاحبہ نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے شوہر کی بدولت ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا. اگر شوہر ساتھ دے تو عورت کے لئے منزلیں طے کرنا آسان ہو جاتی ہیں. انہوں نے اپنے پرستاروں‌کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ میں نے آج تک جو بھی کام کیا اسکو بے حد سراہا گیا جس کے لئے میں مداحوں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی.

Shares: