آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

0
134

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی وفد بھی شریک تھا امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا امریکی وفد نےسیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی،امریکی وفد نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا،

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد پہنچ گئے آرمی چیف اوستہ محمد میں متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی کانگریس کے وفد نے خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں کانگریس مین تھامس سوزی اور کانگریس مین آل گرین شامل تھے۔ امریکی کانگریس کا وفد ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت پر وفد کے دورہ پاکستان کو سراہا جب ملک میں تباہ کن سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد جانیں ضائع، 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ، 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلیں بہہ گئی ہیں اور لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اس وقت بچائو اور امدادی سرگرمیوں میں پوری طرح مصروف ہے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی بحالی اور اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بے پناہ وسائل درکار ہیں جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو سیلاب سے درپیش چیلنج کی وسعت کو تسلیم کرتے ہوئے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ پاکستان موسمیاتی تباہی کا سامنا کرنے والا نہ تو پہلا اور نہ ہی آخری ملک ہے۔

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply