اکشے کمار کی اہلیہ راجیش کھنہ کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر زمانہ طالب علمی میں چلی گئی ہیں . وہ سٹوڈنٹ بن گئی ہیں . جی ہاں ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ ٹوئنکل کھنہ نے فکشن رائٹنگ میں ڈگری حاصل کرنے کےلئےلندن یونیوسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ فکشن رائٹنگ میں ڈگری کے بعد اس شعبے کو اپنانا چاہیں گی.اکشے کمار سے جب میڈیا نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ جی ہاں بالکل ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر طالبعلم بن گئی ہیں. اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے اس وقت لندن میں موجود ہیں. اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ٹوئنکل کھنہ کی ڈگری مکمل نہیں‌ ہو جاتی وہ لندن

میں ہی رہیں گی جب ڈگری حاصل کر لیں گی تب انڈیا واپس لوٹیں گی. اکشے کمار نے تو مذاق کے انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں اور میں اپنی بیوی کو یونیورسٹی چھوڑنے جائونگا. یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور ہیروئین کام کیاان کی فلموں نے باکس آفس پر کوئی کمال بزنس نہ کیا جس کی وجہ سے انہیں درمیانے درجے کی اداکارہ ہی سمجھا جاتا ہے. ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار کے ساتھ شادی کے بعد بالی وڈ فلموں سے علیحدگی اختیار کر لی اور گھر داری میں جُٹ‌گئیں.

Shares: