ملک میں ایل پی جی کے بحران :حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی

0
49

لاہور:ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی۔چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ اگرحکومت نے ایکشن نہیں لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

چیئرمین ایل پی جی ایسویسی ایشن عرفان کھوکھرنےبتایا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑدئیے،قیمت کنٹرول نہ کی گئی تو 10 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ تمام چیف سیکرٹری بے بس ہیں اورایل پی جی مافیا جیت گیا ہے، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 400 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے۔ اوگرا نے ستمبر میں 212 روپے قیمت مقرر کی جبکہ مارکیٹ میں 300 سے360 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2ہزار 496 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3 ہزار500 میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ صوبائی ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی قیمتوں پر نظررکھنے کی ہدایات کردیں۔ یکم ستمبر2022 سے پروڈیوسرز کے لیے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار13 روپے مقرر ہے۔

عام صارف کے لیے یہ قیمت 2ہزار496 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن کرے۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply