اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 225 روپے سے بڑھ گئی

0
32

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 225 روپے پر پہنچ گئی، جمعرات کو بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا اور ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔

جمعرات کو دن کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں امریکی ڈالر224 روپے سے تجاوز کرگیا۔ دوپہر 12 بجےانٹر بینک میں ڈالرکی قدرمیں 2 روپے58 پیسے کا اضافہ ہوا اورانٹربینک میں امریکی ڈالر 226 روپے کا ہوگیا۔ بدھ کو دن کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہوکر223.42 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 235 روپے پر جا پہنچی۔ جمعرات کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے اوپر جانے سے دوسری چیزوں میں بھی مہنگائی ہو جائے گی، کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔ ڈالر کبھی انٹر بینک میں سستا ہوتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت ہونے لگتا ہے۔ اور روپے کی قدر میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی آتی ہے.
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41751 ہو گیا ہے۔

Leave a reply