عارف والا:بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں رات گئے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے عارف والا کے مقام پر ڈھولا بند ٹوٹ گیا ،جس کے باعث متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں‌اور اس بند کو دوبارہ مرمت کرنے کے لیے کام جاری ہے

عارف والا سے تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے ڈھولا بند ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹنے کے نتیجے میں متعدد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی۔ ریسکیو کے مطابق بستی مینگل آبادی اور بستی محمد حسین کھرل میں بھی پانی داخل ہو سکتا ہے ،جبکہ تحصیل کی متعدد بستیوں کا زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

ضلعی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بند ٹوٹنے کے فوری بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور مقامی لوگوں نے نقل مقانی شروع کر دی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بند پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھا ،تاہم انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے بند کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Shares: