لالی وڈ اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کی ایک بار پھر سے ریلیز ڈیٹ تبدیل کر دی گئی ہے. فلم کی فائنل ریلیز ڈیٹ 23 ستمبر رکھی گئی تھی ڈسٹری بیوٹرز ریلیز کی تمام تر تیاریاں کررہے تھے فلم کا پوسٹر بھی تیار کروا رہے تھے کہ اچانک پتا چلا فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے چلی گئی ہے . اور کہا جا رہا ہے کہ اب فلم اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم ضرار جس کا ٹریلر بھی وقفے وقفے سے کئی بار جاری ہو چکا ہے، اور ریلیز کی تاریخیں کئی بار فائنل کی جا چکی ہیں لیکن جیسے ہی ریلیز کی ڈیٹ قریب آتی ہے پھر کوئی نہ کوئی تبدیلی آجاتی ہے.حساس موضوع پر بنائی گئی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو اور انگلش زبان میں ہے اس کے علاوہ اس میں کئی فارنرز نے بھی کام کیا ہے. پرڈیوسرز کے دعوے
کے مطابق فلم کا بجٹ 120 ملین ہے. فلم میں شان کے علاوہ کرن ملک ، ندیم بیگ ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ اور رشید نز مرحوم اہم کردار کررہے ہیں. شفقت چیمہ اس میں ایک ہندو کر کردار کررہے ہیں جبکہ کرن ملک ایک صحافی، عدنان بٹ را کے ایجنٹ کا اور ندیم بیگ میجر جنرل مجتبی کا کردار ادا کررہے ہیں. تازہ اطلاعات یہی ہیںکہ فلم 25 نومبر 2022 کو ریلیز کی جائیگی فلم کو پاکستان کے علاوہ یوکے ،آسٹریلیا اور یو ایس اے میں بھی ریلیز کئے جانے کا امکان ہے.








