بالی وڈ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کا ان کے شوہر کے ساتھ اَدھر بریک اپ ہوا اُدھر انہوں نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے دوستی کی پینگیں بڑھا لیں. دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں. راکھی تو عادل کے ساتھ شادی کرنے کےلئے تیار ہیں لیکن عادل نے ابھی اس طرح کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی ہری جھنڈی دکھائی ہے. راکھی اور عادل ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں. تاہم راکھی کے مداح انکو اور ان کے بوائے فرینڈ عادل کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. تو انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ عادل درانی اور راکھی ساونت کے ایک ساتھ پہلے سانگ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر میں عادل اور راکھی کے علاوہ ایک اور لڑکا بھی دکھائی دے رہا ہے، گانے کے بول ہیں ”

تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں ” . سانگ میں جو کہانی تیار کی گئی ہے وہ لو ٹرائی اینگل لگ رہی ہے. گانے کا میوزک اور بول کافی پسند کئے جا رہے ہیں.گانے کو گایا التمش نے ہے جبکہ کمپوزر فرید آصف اور لکھا تنیویر غازی نے ہے. راکھی اور عادل کے سانگ کا ٹیزر تو ہٹ ہو گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ شائقین کتنا پسند کرتے ہیں. راکھی ایک پروفیشنل رقاصہ اور اچھی اداکارہ ہیں جبکہ عادل کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے.راکھی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر گانے کے ٹیزر کی وڈیو لگا رکھی ہے اور لکھا ہے کہ وہ سپر ایکسائیٹڈ ہیں.

Shares: