ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


دبئی پولیس کی جانب سےتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔


یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا-

اس کے بعد نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار دوچھکے مار کر میچ پاکستان کے نام کر دیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیا ہے-

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھی ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کیا ہے-

Shares: