اداکار فواد خان اور سجل علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے دونوں فنکاروں نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا .تازہ اطالاعات کے مطابق فواد خان اور سجل علی کی ٹیلی فلم بے حد کا 11 ستمبر کو بھارتی چینل زندگی پر پریمئیر کیا جا رہا ہے.عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایوارڈ یافتہ اس ٹیلی فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے تعلق کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتی ہے.
اس میں فواد خان اور سجل علی کے علاوہ نادیہ جمیل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے. ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے کہانی ماں اور بیٹی کے مضبوط اور حساس رشتے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ کہ کس طرح جذبات میں خود غرضی کا معمولی سا اشارہ بھی درد اور دل کی تکلیف کا باعث بن

سکتا ہے۔اس میں نادیہ جمیل نے سجل علی کی ماں کا کردار ادا کیا ہے وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کی تمام ذمہ داریاں اٹھا لیتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی اور فواد خان نے ابھی تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ان کے مداح ان دونوں کو یقینا ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. بھارتی چینل زندگی پر پاکستان کے مختلف ڈرامے مختلف اوقات میں لگتے رہے ہیں بھارت میں آج بھی ہمارے ڈرامے کافی مقبول ہیں ہمارے ٹی وی کے سٹارز بھی کافی مقبول ہیں.فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے بھی زندگی چینل پر آن ائیر جا چکا ہے.

Shares: