ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ شاہصدر دین آٹھ سال قبل مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل، اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔
باغی ٹی وی ، تفصیلات کے مطابق آٹھ سال قبل (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا اس کا اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر نے بتایا مدعی مقدمہ نے سال 2016 میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس کی بیٹی مسماة (ر) بی بی کو کسی نامعلوم نے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ شاہصدردین میں مقدمہ نمبر 147/16 درج کر کے تفیش شروع کر دی تھی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری اور ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر معہ ٹیم نے اس مقدمہ پر جدید سائنسی طریقہ تفتیش پر کام شروع کیا اور دن رات محنت کر کے آخر کار تمام ثبوت اکٹھے کر کے مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کیا جو کہ اس کا سگہ بھائی غلام فرید ہی قاتل نکلا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سعودی عرب میں تھا اور چپکے سے اپنے علاقے کے کسی فرد کو بتائے بغیر پاکستان آیا اور اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد دوبارہ سعودی عرف فرار ہو گیاجبکہ مدعی مقدمہ جو کہ مقتولہ کی ماں ہے نے پولیس کو غلط بیانی کی اور قاتل سے تعاون کرتی رہی۔ملزم نے بتایا کہ اسی کی بہن پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا بوجہ گرفتاری بے عزتی سے پچنے کے لئے اپنی بہن کو قتل کیا ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری نے کہا کہ پولیس کی بہترین کاوشوں کی بدولت ہی مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوا۔

Shares: