رانا ثناءاللہ کاعراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیر داخلہ نےپاکستانی زائیرین کےویزااجراء میں تاخیر،ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی.
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی، جبکہ عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران،عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے کی درخواست بھی کی.
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء کیا جائے.عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مطالبات کی فوری منظوری اوران پربلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی.
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پرعراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کر دیا.عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد کا بھی اعلان کیا.عراقی وزیر داخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان بھی کیا.
دونوں عہنماوں کے درمیان پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمندزائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پربھی اتفاق کیا گیا.دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریباً چالیس منٹ رہا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔