وزیراعظم کی ہدایت کے بعد دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

0
48

پاکستان آرمی، رینجرز اورسول اداروں سمیت وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ دادو گرڈ اسٹیشن کے پاس 36گھنٹے مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔ گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی اور انجینئرز کور نے اپنے تمام وسائل استعمال کئے۔ علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 500 کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی. وزیراعظم شہباز نے دادو میں سیلابی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی تھی.

دوسری جانب منچھر جیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی تھی، پانی کے ریلے یونین کونسل خدا باد اور مراد آباد میں بھی داخل ہوگئے تھے جس سے وہاں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ آخری اطلاعات آنے تک منچھر جیل کا پانی دادو سے صرف پانچ کلو میٹر دور تھا، خدشے کے پیش نظر حکام نے علاقے کو پہلے ہی خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے تھے او رلوگوں کی قیمتی زندگی کو بچا لیا تھا اور اس سے ایک بڑے نقصان سے بچا لیا گیا تھا، جسے لوگوں حکام اور وزیر اعظم کی کوششو‌ں کو سراہا ہے. اور پاکستان آرمی کی بھی تعریف کی ہے اور ان کے ریلیف آپریشن کو کامیابی اہم حصہ قرار دیا.

Leave a reply