کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کے متعدد پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ غیر فلمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے 2011 کی فلم پیار کا پنچنامہ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اس کے بعد بھی یہ کام کرتے رہے لیکن کامیابی کیا ہوتی ہے اس کا مزہ انہوں نے اب آکر صحیح معنوں میں چکھا ہے. فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی نے تو ان کی زندگی کی ڈگر ہی بدل ڈالی ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میںپیچھے مڑ کر دیکھوں تو محسوس کر سکتا ہوں کہ میرا سفر آسان نہیں تھا کافی مشکل تھا اور مجھے اپنا آپ منوانے میں وقت لگا کئی سال تک تو لوگ میرا نام ہی نہیں جانتے تھے. شکر ہے کہ میں نے 20 سال کی عمر میں
کیرئیر کی شروعات کی،اتار چڑھائو والے اس سفر میں میں نے کامیاب اور ناکام فلموں کا سامنا کیا لیکن میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ بھول بھلیاں ٹو نے میری زندگی بدل ڈالی اور میں محسوس کرتا ہوں کہ آج میں ایک بہتر جگہ پر ہوں .واضح رہے کہ کارتک آریان عاشقی 3 میں بھی نظر آئیں گے کارتک کے پاس ابھی کافی اچھے پراجیکٹس ہیں جن میںفلم شہزادہ ہے جو کہ سائوتھ کی فلم کا ری میک ہے س میں ان کے ساتھ کیرتی سینن نظر آئیں گی. اس کے علاوہ ستیا پریم کی کتھا میں وہ کائرہ ایڈوانی کے ساتھ سکرین شئیر کریں گے.








