چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کی قیادت میں وفد کا گوردوارہ کرتار پور صاحب کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا.
چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور عمران شاہ کی قیادت میں 9 رکنی وفدنے تاریخی گوردوارہ کرتار پور صاحب کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا،کرتار پور کی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے مہمانانوں کا استقبال کیا.
اس موقع پرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی ،ممبر قومی اسمبلی کھیل داس ،ممبر قومی اسمبلی نویدعامرجیوا، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ ،سردار ستونت سنگھ, سردار اندر جیت سنگھ سردار سبت سنگھ، سی ای او کرتارپور ثنا اللہ خان, میجر نعیم افضل,رانا طارق جاوید, ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس, بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی, علی شہزاد ،عمران علی, اعجاز علی ،سائرہ بانوشاہدہ اخترشہناز ملک ،شگفتہ جمانی ،سیدپیر فضل علی شاہ اوراختر احمدسمیت دیگر بھی موجود تھے.
وفد نے زیر و پوائنٹ پر بھارت سے آنے والے مہمانوں کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور حکومتی و ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہا، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے وفد کو گورودوارہ کی تاریخی اہمیت بارے تفصیلی بریفنگ دی.
چیئرمین کمیٹی سید عمران شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح اور اس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو جتنی سہولیات اور تحفظ پاکستان میں حاصل ہے، دنیا میں کہیں بھی نہیں ، متروکہ وقف املا ک بورڈ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کلیدی کردارادا کر رہا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے ہندو و سکھ زائرین کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں.
عمران شاہ نے کہا کہ گورو دواروں و مندروں کی تزئین ارائش اور کمروں کی تعمیر وجنریٹر کی فراہمی کی جا ئے گی،ٹرسٹ پراپرٹی کی حفاظت اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا جس کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کی خدمات حاصل کی جائیں گی .
چیئرمین کمیٹی عمران شاہ نے کہاکہ کرتار پور کوریڈور سٹیٹ آف دی آ رٹ منصوبہ ہے، ٹرسٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈحبیب الرحمن گیلانی نے کہاکہ اقلیتوں کی خدمت کے ساتھ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا میں اقلیت نواز ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں پہلے سے زیادہ محفوظ اوردنیا بھر کے سکھ و ہندو اقدامات سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں سے خصوصی محبت کرتے ہیں اوران کی ہدایات پر اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔