لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دی –
باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی ، نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی-
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز نے ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا ،ان پر سات کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی ، مگر چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔
پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار
امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں مخالف فریق کا موقف سننا لازمی ہے عدالت نے نیب ، وفاقی حکومت کو 27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔