بچوں کے گلے کاٹنے والا سفاک باپ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
فیصل آباد میں گھریلو تصادم کے بعد باپ نے اپنے بچوں کو گلے کاٹ دیئے،ایک بچے کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے اپنے بچوں کے گلے کاٹنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے شیر خوار بچوں کے گلے کاٹے جس میں سے ایک دم توڑ گیا اور دوسرا شدید زخمی ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
دوسری جانب گھریلو جھگڑے، شادی سے انکار پر خاتون سمیت 4 افراد نے خود کشی کر لی واقعات پنجاب کے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور جھنگ میں پیش آئے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے تین بچوں کی ماں کو شدید زخمی کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سلیم نے شادی سے انکار پر تہمینہ پر فائرنگ کر دی گئی، وہ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جس کے بعد سلیم نے اپنے سر میں گولی مار لی۔ جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے سلیم مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا میرے انکار پر اس نے یہ قدم اٹھایا ہے
علاوہ ازیں سندر کے علاقے میں بااثر افراد کا محنت کش پر وحشیانہ تشدد کا معاملہ سندر پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں عمر اور اسد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے دو جدید رائفلز درجنوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو حراساں کرتے تھے پولیس نے ویڈیوز سامنے آنے پر ایک گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتارکیا۔ایس ایچ او سندر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد اور حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں