آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈ رپشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کر کے قبائلی رہنماؤں مالاکنڈ بنیر شانگلہ مردان کے عمائدین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے اس موقعے پر فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر عمائدین کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے بعد سول انتظامیہ کو امور کی پرامن منتقلی یقینی بنائی گئی۔

کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف تیز رفتار اور بے مثال کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کی کامیاب تکمیل اور معمول کی واپسی کے بعد سول انتظامیہ اور ایل ای اے میں پرامن منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔ فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے جس سے مقامی آبادی کی روزی روٹی کے لیے ضروری امن اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں۔ قبائلی عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ سیکورٹی فورسز اور دیگر ایل ای اے کی مکمل حمایت کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Shares: