شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

0
47
gilll

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں فیصل چودھری نے شہباز گل کی گرفتاری کے حوالہ سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ دی،13اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورت حال پر غور کیا گیا عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل چودھری شہباز گل کےمقدمے میں معاونت کریں گے،13اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، بھرپور تیاری کریں،

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے بنی گالہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کہہ رہی ہے کہ شہباز گل ان کے پاس نہیں،حبس بے جا کی درخواست دائر کریں گے،

واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

علاوہ ازیں غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کی جعلسازی! یہ دیکھیے محمد شبیر کا امریکی گرین کارڈ! اصلی نام کی بجائے جعلی نام شہبازگِل سے پاکستان میں فساد فتنہ کی سازش میں ملوث! امریکہ میں محمد شبیر۔ جعلی نام۔ جعلی باجوہ۔ دو نمبر سرکار گرفتار۔ اب خیر مناؤ امریکی گرین کارڈ کی۔ یہ بھی کینسل ہوگا!

https://twitter.com/GFarooqi/status/1556992201539854337

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

Leave a reply