جو منہ میں آئے وہ بول دینے والی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شرکت کی ہے اس میں ان سے مختلف قسم کے سوال ہوئے ایک سوال ایسا بھی ہوا کہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوجائے تو پانی میں ڈوب جاتا ہے جبکہ لاہور آئیں تو بہت اچھا لگتا ہے یہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی نہیں ہیں‌پرسکون ٹریفک ہے .اگر ہم کراچی سے موازنہ کریں تو لاہور کی ٹریفک کافی کنٹرولڈ ہے. یہاں تروتازگی بخشنے والا سبزہ بھی ہے. احمدعلی بٹ نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ اتنے سالوں سے کراچی رہ رہے ہیں باہر کیوں نہیں نکلتے

تو اس پر نوشین شاہ نے کہا کہ باہر نکلیں بھی تو کوئی فائدہ نہیں اور مجھے نہیں‌ پتہ کہ سندھ گورنمنٹ سے احتجاج کریں یا سیاسی جماعتوں کو
اسکا ذمہ دار ٹھہرائیں. نوشین شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم تو سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ کراچی سے سارے کام کا سیٹ اپ ختم کرکے لاہور شفٹ کیا جائے کیونکہ کراچی میں اب رہنے والا حال نہیں رہا. میں یہ مانتی ہوں کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جس کے سر پر ملک چل رہا ہے یہاں وسیع پیمارے پر کاروبار ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کراچی کو کبھی مین ٹین ہی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے مسائل گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں.

Shares: