کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کا عزم لیئے علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے

0
53

کراچی:کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کی بہتری ، صفائی ستھرائی کے مشن پر علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے ، پورے شہر کا فضائی دورہ کرکے انتظامیہ کو مزید احکامات دے دئیے ، اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق فضائی جائزے کے بعد علی زیدی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا، یہ اجلاس کلین اینڈ گرین کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ایف ڈبلیو او کا کراچی کی صفائی میں کردار کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی افرادی قوت اور مشینری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی۔

علی زیدی نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے ڈی جی اور ان کی ٹیم کا مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے کراچی کو پاک صاف اور شفاف رکھنے کے مشن کو پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تسلیم کیا ہے اور اس بات کا عزم کیا ہےکہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں تحریک انصاف کےساتھ کھڑے ہیں

Leave a reply