پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز،انگلش ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جمعہ کی رات نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ انگلش ٹیم نے فلڈ لائٹس میں 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کپتان جوز بٹلر بھی اس موقع پر گراؤنڈ میں تھے۔ انگلش اسکواڈ نے فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ سیشن کیا۔پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز سے قبل اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل باؤنڈریز نصب کردی گئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ 7 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی میچ 20 ستمبر بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

دوسری طرف انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 انٹرنیشنل سیریزکے لیے قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی۔جمعہ کی رات قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم 17 ستمبر کو کراچی میں رپورٹ کریں گے۔قومی اسکواڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گا۔ ٹریننگ سیشن سے قبل بیٹر شان مسعود اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔تمام ٹی 20 میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Comments are closed.