کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔
باغی ٹی وی : انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور کو ڈینگی کے لیے حساس قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پنجاب کے شہرراولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا جبکہ لاہورمیں ڈینگی کے 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ 11 مریض دم توڑ گئے ہیں شہر میں ستمبر میں اب تک ڈینگی وائرس کے 2469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-
یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری
محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیئے آن لائن پورٹل بنادیامحکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق زیادہ تر نجی اسپتال اور تشخیصی لیبارٹریز محکمہ صحت سندھ کو ڈینگی بخارکے کیسز کی رپورٹ نہیں کرتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے سندھ پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشن 2013 کو مطلع کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا سندھ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول ریگولیشن کا ایک لازمی جزو ہے،جس کے تحت تمام اسپتالوں اورلیبارٹریوں کی انتظامیہ اورمالکان کو فوری طورپرمتعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ویکٹر بورن ڈیزیز نے ڈینگی کیسز کی بروقت رپورٹنگ کے لیےنجی اسپتال اور لیبارٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل ویکٹر بورن ڈیزیز سرویلنس سسٹم فراہم کردیا ہے۔