کراچی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لاطینی امریکا کی ویڈیو کوکراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دے کر دہشت پھیلائی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد کے واقعے کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے جوڑا گیا۔

وفاق کی وزیراعلیٰ سندھ کومتاثرین کیلئےٹینٹس کی فوری فراہمی کی یقین دہانی

https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572089938124115969?s=20&t=LzRK92iqZ5iKyy7DZsIWsg
پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے لاسانیہ ریسٹورینٹ میں جھوٹی واردات کی تردید مالک نےخود کی اس طرح کی پہلے بھی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں اس کا مقصد کراچی میں سنسنی اور دہشت بھیلانا ہے کراچی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی کے ساتھ فیک ویڈیوز منسلک کر کے سول میڈیا پر وائرل کرتے ہیں –

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف آج سے باقاعدہ کارووائی کا آغاز کیا جا رہا ہے جن ملزمان کی نشاندہی ہو گی انہیں فوری طورپر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی-

عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس نے شہر قائد کے لوگوں سے اپیل کی کہ عوام شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دیں کراچی پولیس آپ کی شناخت صیغہ راز میں رکھے اور اور ملزمان کے خلاف یقینی کاروائی کرے گی کراچی پولیس ہمہ وقت آپ کی جان مال وزت اور آبرو کی تحفظ کی ضامن ہے-
https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572090394472751107?s=20&t=LzRK92iqZ5iKyy7DZsIWsg

کراچی پولیس کی جانب سے رواں سال اب تک گرفتر کئے گئے جرئم پیشہ افراد کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق استریٹ کرائم میں ملوث 6391 ملزم گرفتار کئے پولیس مقابلوں کے دوراان 83 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس مقابلوں میں 773 لوگ زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں

کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل…

Shares: