سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

0
32

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم کل 12716 کلومیٹر سڑکیں اور 374 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق: ملک بھر کے وہ اضلاع جن کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ان میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خیبر پختون خواہ میں ضلع دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا بتانا ہے کہ: اب تک 584 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 پروازیں کی گئیں اور 15.7 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4653 پھنسے ہوئے افراد کو بھی نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 560,802 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات کی فراہمی بھی کی گئی ہیں۔

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ: پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4885 خیمے، 463045 فوڈ پیکجز، 3273.35 ٹن راشن، 271843 لیٹر میٹھا پانی فراہم کیئے مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 63576 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 260 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 103 افراد کو نکالا۔

علاوہ ازیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ کل کا ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 40، سبی، روہڑی، دالبندین اور بھکر 39 ڈگری سینٹی گریڈ۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply