باغی ٹی وی : چونیاں ( نامہ نگار )برادرز شوگر ملز چونیاں کے بقایاجات کے لیے کسانوں کی امید کی کرنیں ختم ہونے لگی،کچھ کسانوں کو رقم مل گئی باقی کسان اے سی چونیاں کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے شگر ملز نے کسانوں کو گنے کی قیمت تاحال ادا نہ کی، غریب کسان سخت پریشان،تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں واقع برادرز شوگر ملز چونیاں نے سال 2014,2015 میں کسانوں سے خریدے گئے گنے کی قیمت ادا نہیں کی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں ،کسانوں نے گزشتہ سال سپریم کورٹ میں رقم کے حصول کیلئے کیس دائر کیا تھا جس پر اگست 2021 میں عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ کسانوں کو رقم چینی کی فروخت سے ہونے والی رقم سے کی جائے کسانوں کی مسلسل کوششوں سے اپریل 2022 میں سابقہ اے سی چونیاں رضوان الحق پوری نے کسانوں کو کچھ رقم دلوائی تاہم حکومت بدلتے ہی پھر سے کسانوں کو رقم نہیں دی جا رہی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں۔ عبدالغفور تبسم، چوہدری عبدالستار ساجد، سردار ظہور احمد، پرویز اقبال و دیگر کسانوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب سے رقم کی ادائیگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات
واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...
کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...
درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں
درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں
تحریر:ملک ظفراقبال
درخت لگانا صدقہ...
تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار
روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...
بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل
بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...
چونیاں:برادرز شوگر ملزکسانوں کے بقایاجات ہڑپ کرگئی. کسان اے سی کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں