بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جنہیں بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا تھا ان کی کامیڈی ٹائمنگز کافی الگ تھیں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے یقینا ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ سمیت ان کے مداحوں اور فیملی ممبرز پر بجلی بن کر گری. راکھی ساونت جنہوں نے راجو شری واستو کے ساتھ کافی شوز کئے وہ ہیں بے حد اداس. راکھی ساونت نے ایک جذباتی وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راجو شری واستو جی آپ بہترین کامیڈین تھے ، میں آپ کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہوں. آپ کہاں چلے گئے ہو اب کون دنیا کو ہنسائے گا؟ آپ مجھے کتنا پسند کرتے

تھے مجھ سے کتنا پیار کرتے تھے . ہم نے ایک ساتھ بہت سارے شوز کئے ایک ساتھ کام کے دوران کافی وقت گزارا. میں اس وقت دبئی میں ہوں اور بہت ہی افسردہ ہوں پریشانی کی حالت میں ہوں. انہوں نے وڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب بھی دبئی آتی ہوں کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر ضرور سننے کو ملتی ہے. یاد رہے کہ راجو شری واستو رواں برس اگست کی دس تاریخ کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد ہونے کے بعد زمین پر گر پڑے ا نہیں دہلی کے اسپتال میں فورا داخل کروایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا چند دن کے بعد ان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا بس اسی حالت میں راجو دنیا سے چلے گئے.

Shares: