24 ستمبر کو کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہونے جا رہی ہے اس کے لئے تقریبا آرٹسٹ کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. جن آرٹسٹوں نے ایوارڈز میں پرفارمنس دینی ہے ان کی ڈانس ریہرسلز کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . اُدھر ان سب کا مقابلہ انجلینا جولی سے کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ایک انگریز آرٹسٹ پاکستان آکر سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے فنکار کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ ہم سب کینڈا ایوارڈز کے لئے آئے ہوئے ہیں ہم سب پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ خاصی پریشان کن ہے. ایسا نہیں ہے کہ ہم سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھے ہیں ، ہم سب ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہم
یہاں سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ ان کے لئے فنڈز جمع کرتے پھر رہے ہیں. اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے رات کے کھانے کے ٹکٹ کے لیے 1500 ڈالر تک کے ٹکٹ خریدے، نیلامی میں اشیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ تمام فنڈز سیلاب کی امداد کے لیے دیا جا رہا ہے اور اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔اشنا شاہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے فنکار کینڈا جانے کو جسٹیفائی کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ہم یہاں سیلاب زدگان کی مدد کے لئےفنڈز اکٹھے کررہے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ ہم بالکل بھی نہیں بھولے کہ ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں.