ملک میں موسم سرما کی آمد کے آثار شروع ، بالائی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چلاس اور استور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے موسم خزاں کی پہلی برف باری ہو رہی ہے اور رات سے اب تک 2 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری،اسلام آباد میں 6 اموار ت ریکارڈ

اس کے علاوہ غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے موسم سرد ہو گیا۔ اہل علاقہ نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش بھی جاری ہے-

آزاد کشمیر میں نکیال اور سماہنی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں شکر گڑھ، ظفروال اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پورے اخلاص کے ساتھ پاکستان کی مدد کی جائے…

بابوسر ٹاپ اور اطراف میں برف باری ہوئی، بابوسر چلاس روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث جھلکڈ چلاس روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش متوقع

Shares: