مزید دیکھیں

مقبول

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سفاک سسرالیوں نے...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں...

شلپا شیٹی نے میں کھلاڑی تو اناڑی کے 28 سا ل پورے ہونے کی منائی خوشی

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں کیونکہ وہ بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی پوسٹوں کے زریعے رابطے میں رہتی ہیں. ایکسرسائز کی ویڈیوز سے لے کر اپنے خاندان کے ساتھ گزارے لمحات اور سیٹ پر کام ہر چیز کی وڈیو شئیر کرتی ہیں. حال ہی میں، شلپا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنی 1994 کی فلم میں کھلاڑی تو اناری کے 28 سال پورے ہونے کا جشن منایا۔اداکارہ نے فلم میں کھلاڑی تو اناڑی کے مشہور گیت چرا کے دل میرا کی وڈیو شئیر کی . شلپا کی اس خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہو گئے اور ان کو فلم انڈسٹری میں ایک لمبا

سفر طے کرکے یہاں تک پہنچنے اور فلم میں‌کھلاڑی تو اناڑی کے 28 سال پورے ہونے کی مبارکباد دی. یاد رہے کہ
میں کھلاڑی تو اناڑی 90 کی دہائی کے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی اس کے گانے بھی سپر ہٹ تھے آج تک ان گانوں‌کو سنا جاتا ہے. ایکشن اور کامیڈی اس فلم میں اکشے کمار ، شلپا شیٹی کے علاوہ سیف علی خان نے شکتی کپور اور قادر خان نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے.شلپا شیٹی بہت جلد ویب سیریز میں بھی نظر آرہی ہیں.