23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ میں پی ٹی وی کے ریٹائرڈ سیکیورٹی آفیسر نور صمد شاہ کی ترقی اور ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
23 لاکھ 10 ہزار جرمانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف پی ٹی وی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے پی ٹی وی کے وکیل کو ہرجانے کے معاملے پر تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں یقیناً کسی قانون کی تشریح کی ہوگی،اس کیس میں ادارے کی جانب سے کیے گیے اقدامات میں بدنیتی واضح ہے،
نور صمد شاہ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بطور سیکیورٹی آفیسر تعینات رہا ،ترقی روکنے پر این آئی آر سی نے کیس کا فیصلہ نور کے صمد کے حق میں دیا نور صمد نے 23 لاکھ دس ہزار روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ،پی ٹی وی نے ہرجانہ ادا کرنے کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
قبل ازیں پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بڑی تفصیل کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے، پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، اس سلسلے میں آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کو عہدے دینے کی لالچ میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ہراساں کرنے والے اطہر فاروق بٹر کو 6 خواتین کو 5،5 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے